MAKTAB E NOOR OFFICIAL: THE KING OF TURKEY

Followers

Sunday, 29 March 2020

THE KING OF TURKEY


  ترکی کے خلیفہ سلطان مراد کی عادت تھی کہ وہ بھیس بدل کر عوام کی خبر گیری کرتے تھے۔اس نے ایک دن اپنے سکورٹی گارڑ کو کہا کہ چلو کچھ وقت لوگوں میں گزار تے ہیں۔

شہر کے ایک کنارے پر پہنچے تو دیکھا ایک آدمی گرا پڑا ہے،بادشاہ نے اسے ہلاکر دیکھا تو وہ مردہ انسان تھا۔لوگ اس کے پاس سے گزر کر جا رہے تھے،بادشاہ نے لوگوں کو آواز دی!ادھر آؤ بھائی۔
لوگ جمع ہوگئے اور لوگ بادشاہ کو پہچان نہ سکے، 
لوگوں نے پوچھا:کیا بات ہے؟
بادشاہ نے کہا:آدمی مرا پڑا ہے اسکو کسی نے کیوں نہیں اٹھایا؟
کون ہے یہ،اسکے گھر والے کہاں ہیں؟
لوگوں نے کہا:یہ بہت بُرا اور گنہگار انسان ہے۔
تو سلطان مراد نے کہا:کیا یہ امتِ محمدیہ میں سے نہیں ہے؟
چلو اسکو اٹھائیں اور اس کے گھر چلیں۔
لوگوں نے میت کو گھر پہنچادی،اسکی بیوی نے لاش کو دیکھ کر رونے لگی،لوگ چلے گئے،بادشاہ اور اسکا سکورٹی وہیں اس عورت کے رونے سنتے رہے،وہ کہ رہی تھی میں گواہی دیتی ہوں کہ بےشک؛تو اللہ کا ولی ہے،اور نیک لوگوں میں سے ہے۔سلطان بڑا متعجب ہوا،یہ کیسے ہوسکتا ہے۔لوگ تو اسکے بارے میں یہ بات کررہے تھے اور اسکے میت کو ہاتھ لگانے کو تیار بھی نہ تھے۔اسکی بیوی نے کہا:مجھے بھی یہی توقع تھی۔اصل حقیقت یہی ہے کہ میرا خاوند ہر روز شراب خانے جاتا جتنی ہوسکے شراب خریدتا اور گھر لاکر نالے میں بہادیتا اور کہتا چلو کچھ تو گناہوں کا بوجھ مسلمانوں سے ہلکا ہوا۔
اسی طرح رات کو ایک بری عورت کے پاس جاتا اور اسکو ایک رات کی عجرت دیدیتا،اور اسکو کہتا کہ اپنا دروازہ بند کرلے کوئی تیرے پاس نہ آئے،گھر آکر کہتا،الحمدللہ! آج اس عورت کا اور نوجوان مسلمانوں کے گناہوں کا میں نے کچھ بوجھ ہلکا کردیا ہے۔لوگ اس کو اس جگہ پر آتا جاتا دیکھتے تھے،میں اس سے کہتی تھی کہ یاد رکھ! جس دن تو مریگا لوگ تجھے نہ غسل دینگے،نہ نمازِجنازہ پڑھینگے اور نہ تجھے دفنائینگے۔وہ مسکرادیتا اور مجھسے کہتا کہ گھبرا مت تو دیکھےگی کہ میرا جنازہ وقت کا بادشاہ،علما اور اولیا پڑھینگے۔
یہ سن کر بادشاہ روپڑا اور کہنے لگا!میں سلطان مراد ہوں ہم اسکو غسل دینگےاور میں اسکینمازِجنازہ بھی کل پڑھوائینگے اور اسکی تدفین بھی ہم کرادینگے۔
چنانچہ اسکا جنازہ بادشاہ،علما۔اولیا اور کثیر عوام نے پڑھا۔
آج ہم بظاہر کچھ دیکھ کر یا محض دوسروں سے سن کر اہم فیصلے کر بیٹھتے ہیں،اگر ہم دوسروں کے دلوں کے بھید جان جائیں تو ہماری زبانیں بھی گونگی ہوجائی گی۔
Written By:

TSR

No comments:

FIVE REWARDS IN RAMADAN (ENGLISH,URDU & KOREAN) LANGUAGE

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم Five Rewards in Ramadan Hazrat Abu Huraira (may Allah be pleased with him) has narrated from the Holy Prophet (peace...