MAKTAB E NOOR OFFICIAL: ناریل کا تیل

Followers

Saturday, 4 December 2021

ناریل کا تیل

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم



آپ نے ناریل کے تیل کا استعمال سَر کی خشکی اور بالوں کو خوب صورت بنانے کے لئے تو کیا ہوگا لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ناریل کا تیل دانتوں کے لئے بہت زیادہ مفید ہے اور اس کے استعمال سے دانتوں کو چمکدار بنایا جاسکتا ہے۔ آپ ناریل کے تیل سے دانتوں اور منہ کو صاف کریں گے تو دانت بھی چمک دار اور سانسیں خوشبودار ہوجائینگی۔ اگر آپ ایک چمچ ناریل کا تیل منہ میں ڈال کر 15 سے 20 منٹ تک رکھیں اور بعد میں کلّی کرکے برش کرلیں۔

اس طرح آپ کا منہ خطرناک بیکٹیریا سے پاک ہوجائے گا، ہمارے منہ میں  کئی طرح کے بیکٹیریا ہوتے ہیں۔ ان میں سے ایک خاص قسم کا بیکٹیریا دانتوں کے گرد ایک تہہ بناکر 'پلاک' بناتا ہے جس سے دانت سڑنے لگتے ہیں اگر آپ ناریل کا تیل منہ میں اس طرح رکھیں گے تو خطرناک بیکٹیریا ختم ہوجائیں گے۔ اس کے علاوہ ناریل کے تیل کے استعمال سے منہسے ناگوار بدبو بھی ختم ہوجاتی ہے۔ ہمارے منہ میں بدبو پیدا کرنے والے بیکٹیریا ناریل کے تیل سے ختم ہوجاتے ہیں اور ہمارے منہ سے خوشبو آتی ہے۔ 

No comments:

FIVE REWARDS IN RAMADAN (ENGLISH,URDU & KOREAN) LANGUAGE

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم Five Rewards in Ramadan Hazrat Abu Huraira (may Allah be pleased with him) has narrated from the Holy Prophet (peace...