From utilities:hazrat maulana mufti tahir sb db
از افادات :حضرت مولانا مفتی طاہر صاحب دامت برکاتہم
ایمان کی حفاظت کا اس کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں
بس یہ ایک طریقہ ہے ایمان کی حفاظت کا، ورنہ آئے دن ہمارے نوجوانوں میں ایسے واقعات پیش آرہے ہیں،کہ آزادی کی وجہ سے وہ گمراہی میں مبتلا ہوگئے،بہت سے ایمان سے ہاتھ دھو بیٹھے،آج اگر اخبارات پڑھیں اور دنیا کا سروے کریں،اس کی مثالیں آپ کو بکثرت ملیںگی۔
ابھی انگلینڈ کا ہمارا سفر ہوا،تو جہاں بھی گئے،وہاں جو ہمارے سمجھدار طبقے ہیں،انہوں نے درخواست کی کہ ہمارے نوجوانوں کو سمجھایا جائے ،ہمیں نوجوانوں کی آنے والی نسلوں کی بہت فکر ہے،دینی جماعتوں سے خانقاہوں سے نہیں جڑ رہے ہیں،انہیں سوسائٹی غلط مل رہی ہےصحبت غلط مل رہی ہے،اس کی وجہ سے آئے دن خرابی آرہی ہے،حالانکہ وہاں ایمان تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے،لیکن روزانہ ایسے واقعات بھی پیش آتے ہیں کہ بہت سے لوگ مرتد ہوجاتے ہیں،اللہ حفاظت فرمائے،اس کی بہت بڑی بنیادی وجہ یہی ہے کہ نوجوقان آزادی کے راستے پر جارہا ہے،اس لئے پہلی درخواست ہی ہے،کہ ہمیں اپنے کو علمائ،صلحائ،مسجدوں،دینی جماعتوں،خانقاہوں کے ساتھ وابستہ کرنا ہے،اپنے بچوں کو بھی ان سے وابستہ کرنا ہے،تو ہمارا ایمان محفوظ رہے گا،بچوں کا بھی ایمان محفوظ رہے گا،آنے والی نسلوں کا بھی ایمان محفوظ رہے گا،ایمان کی حفاظت کا اس کے علاوہ اورکوئی ذریعہ اور کوئی راستہ نہیں ہے۔
No comments:
Post a Comment